واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے صاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی واضح اور متعین مقصد کے بغیر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی اقدامات کے حق میں نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو اس وقت تک دوبارہ مشن پر نہیں بھیجا جائے گا جب تک ایسا کرنا انتہائی ناگزیر نہ ہو جائے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے یا بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تو امریکہ اپنی دفاعی حکمت عملی بدلنے پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دوحہ میں جاری مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور امریکی انتظامیہ نیک نیتی کے ساتھ سفارتی حل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔