کاراکاس(رم نیوز)وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 2 سو 95 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہزاروں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے باعث زخمیوں اور لاپتہ افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے، جبکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس آفت سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 68 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق دارالحکومت کاراکاس کا شمالی شہر ‘لا گوائرا’ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، جہاں مواصلاتی نظام معطل ہے اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس خوفناک صورتحال کے دوران دارالحکومت کاراکاس کا آسمان غروبِ آفتاب کے وقت گہرے سرخ رنگ میں ڈوب گیا، اس ماحول میں شہریوں کو مزید خوفزدہ کر دیا۔