پشاور(رم نیوز) سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین نے سڑک کنارے کھڑی بس کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ بس کراچی سے بونیر اور وین راولپنڈی سے دیر جا رہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔