Sunday, July 12, 2026

جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر ہوگی، پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن میں معاہدہ طے

July 3, 2026

جدہ/لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے مملکت میں کرکٹ کے فروغ اور انفرا سٹرکچر کی ترقی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت جدہ میں ایک جدید بین الاقوامی کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

اس اہم معاہدے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور چیئرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے دستخط کیے۔ اس شراکت داری کے تحت دونوں ممالک کرکٹ گراؤنڈز کی تعمیر، آپریشنل معیار کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور اس سے پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین نے اسے مملکت میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی بنیاد قرار دیا۔

Scroll to Top