ڈیلاس(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز مقابلے میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ میچ کے 39 ویں منٹ میں انتونیو نوسا نے گول کر کے ناروے کو برتری دلائی، جسے دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کے اماد دیالو نے گول کر کے برابر کر دیا۔ میچ کے 86 ویں منٹ میں سٹار سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے اپنا پانچواں گول سکور کر کے ناروے کی فتح یقینی بنائی۔ آخری لمحات میں گول کیپر اوریان نیلینڈ کے شاندار بچاؤ نے آئیوری کوسٹ کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ اس فتح کے ساتھ ہی ناروے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اب اس کا مقابلہ برازیل سے ہوگا۔





