Sunday, July 12, 2026

میری ٹائم سیکٹر میں انقلابی اقدامات

November 2, 2025

اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان میری ٹائم ویک 2025 کی افتتاحی تقریب میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کے لیے 5 نکاتی حکمتِ عملی کا اعلان کیا۔وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے ’’پاکستان میری ٹائم سنچری (2047 تا 2147)‘‘ کے عنوان سے ایک طویل المدتی وژن پیش کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سمندری معیشت کا مرکز بنانا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ حکومت تین نئی بندرگاہیں قائم کرے گی اور پی این ایس سی کے بیڑے کو آئندہ تین سال میں 60 جہازوں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جدید انٹیگریٹڈ میری ٹائم کمپلیکس قائم کیا جائے گا، جہاں جہاز سازی، ری سائیکلنگ اور گرین ٹیکنالوجی کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ 12 ارب روپے کا گڈانی پراجیکٹ شروع کیا جا چکا ہے، جبکہ بندرگاہی برادری کے بچوں کے لیے تعلیمی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ حکومت کا ہدف میری ٹائم سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ 0.8 سے بڑھا کر 4 فیصد کرنا اور 2047 تک تمام بندرگاہوں کو مکمل آپریشنل صلاحیت تک پہنچانا ہے۔

Scroll to Top