اسلام آباد(رم نیوز)سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث وفاقی آئینی عدالت کی جج کے طور پر تعیناتی سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد جسٹس مسرت ہلالی کا نام ممکنہ ججز کی فہرست میں زیرِ غور تھا، تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ وہ اس نئی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کی صحت میں خرابی کے باعث چند روز قبل ان کا بینچ بھی ڈی لسٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے آئینی عدالت کا حصہ بننے سے معذرت پیش کی۔





